ہونڈا کی نئی’’’سٹی ایسپائر ایس‘‘ پاکستان میں لانچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک) ہونڈا ایٹلس کارز پاکستان نے اپنی مشہور سیڈان سیریز میں نئی شمولیت کرتے ہوئے "آل’’نیو سٹی ایسپائر ایس‘‘متعارف کرا دی جو جدید انداز، اپ گریڈ فیچرز اور بہتر آرام و سہولت کے ساتھ ایک پریمیم ماڈل کے طور پر پیش کی گئی ہے۔ اس گاڑی کی رونمائی کمپنی کے آفیشل فیس بک پیج پر کی گئی.
تفصیلات کے مطابق ہونڈا ایٹلس نے سٹی ایسپائر ایس کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے جس کے لیے ایڈوانس رقم 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس کی ایکس فیکٹری قیمت 61.49 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جو سٹی لائن اپ میں سب سے مہنگا ماڈل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل فون ،انٹرنیٹ سروسز معطل
اس کے علاوہ دیگر ماڈلز میں سٹی 1.2 CVT ویرینٹ – ایڈوانس 9 لاکھ روپے، ایکس فیکٹری قیمت 47.37 لاکھ روپے، سٹی 1.5 ایسپائر – ایڈوانس 12 لاکھ روپے، ایکس فیکٹری قیمت 60.69 لاکھ روپے ہے۔
یاد رہے کہ جدید اسٹائل، اپ گریڈڈ انٹیریئر اور مناسب قیمت کے ساتھ "ہونڈا سٹی ایسپائر ایس" پاکستانی صارفین کی ایک بڑی تعداد کو متوجہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ہونڈا سٹی ایسپائر ایس کو اسپورٹی اور جدید لک دینے کے لیے بیرونی ڈیزائن میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نمایاں تبدیلیوں میں نیا ہونڈا ایمبلم، بلیک ٹرنک اسپائلر کے ساتھ ایل ای ڈی ہائی ماؤنٹ اسٹاپ لائٹ، اور سلم شارک فن اینٹینا شامل ہیں۔ گاڑی کے ظاہری انداز کو مزید دلکش بنانے کے لیے دو نئے رنگ بھی متعارف کرائے گئے ہیں "کینیون ریور بلیو" اور "اگنائٹ ریڈ"۔
مزید پڑھیں:’’اگلی بار سکور 0-6 نہیں, 0-60 ہوگا ‘‘پاک فضائیہ سے بڑا بیان آ گیا
اب گاڑی میں ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس، فوگ لیمپس اور ریئر لیمپس جیسے جدید روشنیاں بطور اسٹینڈرڈ شامل ہیں۔ دیگر اسٹائلنگ اپڈیٹس میں بلیک فنشڈ سائیڈ مررز، نئے ڈیزائن کے دروازوں کے ہینڈلز، کروم فرنٹ گارنش اور ریئر لائسنس پلیٹ کے لیے نیا گارنش شامل ہے۔ ریفریشڈ پلیٹ فنش کے ساتھ الائے ویلز گاڑی کو مزید اسپورٹی شکل دیتے ہیں۔
گاڑی کے اندرونی حصے میں بھی پریمیم کلاس کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ نئے ہائی گریڈ فیبرک سیٹس، بیس بال اسٹائل سلائی کے ساتھ لیذر ریپڈ اسٹیئرنگ ویل، اور میچنگ گیئر سیلیکٹ نوب شامل کی گئی ہے۔ انٹرٹینمنٹ کے لیے آڈیو سسٹم میں ٹویٹر اسپیکرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ اندر بیٹھے مسافروں کو بہتر ساؤنڈ کوالٹی فراہم کی جا سکے۔