علیمہ خان کی توہین ناقابل برداشت ، اس جارحیت سے پورے سماج کی حرمت پامال ہوئی: فضل الرحمان

Sep 06, 2025 | 10:04:AM
علیمہ خان کی توہین ناقابل برداشت ، اس جارحیت سے پورے سماج کی حرمت پامال ہوئی: فضل الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت عمل ہے۔

ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ ہمارے ہاں خواتین کی حرمت اور سماجی رواداری پر پورا معاشرتی نظام قائم ہے ،اس جارحیت سے علیمہ خان ہی متاثر نہیں ہوئی بلکہ پورے سماج کی حرمت پامال ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان  نےکہا کہ جس طرح ہم نے نواز شریف پہ جوتا اچھالنے،خواجہ آصف پہ سیاہی پھیکنے اور احسن اقبال کو گولی مارنے کی مذمت کی تھی اسی طرح علیمہ خان کی بے حرمتی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر دو انڈے پھینکے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا:ہنڈائی میٹا پلانٹ پر چھاپہ،جنوبی کوریا کے باشندوں سمیت 475غیرقانونی تارکین گرفتار

گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔