سکیورٹی خدشات،پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو سبی میں روک لیا گیا

Sep 06, 2025 | 08:39:AM
سکیورٹی خدشات،پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو سبی میں روک لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پرسبی میں روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچی تو جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر سبی میں ہی روک دیا گیا۔

سبی کی ضلعی انتظامیہ نے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سڑک کے ذریعے کوئٹہ بھجوایا۔

یہ بھی پڑھیں:نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ  کا یوم ولادت ، شہر شہر چراغاں، فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے معطر

دوسری جانب آج 6 ستمبر کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے  تاہم کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین اپنے مقررہ وقت پر چمن جائے گی ۔