سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے میں توسیع کا اعلان  

Sep 06, 2023 | 10:45:AM
سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے میں توسیع کا اعلان  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے  تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کا اعلان کردیا، سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ  اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں خام تیل کی پیداوار تقریباً 90 لاکھ بیرل یومیہ ہوگی۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ   تیل پیداوار میں یہ کمی  دسمبر 2024  کے آخر تک جاری رہے گی،  تیل کی پیداوار کی یہ کمی مملکت کی جانب سے  اپریل میں  اعلان کردہ رضاکارانہ کمی کے علاوہ ہے،سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق سعودی عرب خام تیل کی یومیہ پیداوار میں دسمبر تک رضاکارانہ کٹوتی کرے گا۔

خیال رہے کہ چند دن قبل متحدہ عرب امارات میں ستمبر 2023 کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ جاری  کئے  گئے،ستمبر کے نرخنامے میں ایک لٹر پیٹرول کی قیمت میں 28 اور 29 فلس کا اضافہ کیا گیا  جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اگست کے مقابلے میں فی لٹر 45 فلس بڑھائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز کی دھمکی کام کرگئی