سوشل میڈیا پر وائرل ڈکیتی کی ویڈیو، ملزم گرفتار

Sep 06, 2022 | 10:04:AM
سوشل میڈیا پر وائرل ڈکیتی کی ویڈیو، ملزم گرفتار
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ڈکیتی کی ویڈیو پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی پولیس کے مطابق میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری سے لوٹ مارکرنے والے گرفتار ملزم کی شناخت سہیل مسیح کے نام سے ہوئی جبکہ ساتھی عدنان البرٹ فرار ہوگیا۔ ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور ایک گرینیڈ بھی برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف دہشتگردی اور ڈکیتی کے مقدمات دائر کر دیے گئے ہیں۔ ڈکیتی کی ویڈیو ایک شہری نے موبائل فون سے بنائی تھی جبکہ واقعہ کی رپورٹ کسی بھی شہری کی جانب سے درج نہیں کرائی گئی۔ مقدمہ سرکاری مدعیت میں شارع نور جہاں تھانے میں درج کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی جبکہ کراچی پولیس چیف نے تفتیشی ٹیم کے لیے 50 ہزار روپے اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے: بااثر افراد نے 13 سالہ بچے کی ٹانگ پر ٹریکٹر چلا دیا