کنگنارناوت چھا گئی۔۔’تھالائیوی‘ کا ٹریلر 2 کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا 

Sep 06, 2021 | 20:55:PM
کنگنارناوت چھا گئی۔۔’تھالائیوی‘ کا ٹریلر 2 کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست تامل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جیہ للیتا کی زندگی پر بنائی گئی فلم تھالائیوی کا پریمئیر حیدرآباد میں ہوا۔ اس فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو ا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس فلم میں تامل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جیہ للیتا کا رول اداکرنے والی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی اس شو میں شرکت کی۔یہ فلم جیہ للیتا کی زندگی کے مختلف پہلووں کا احاطہ کرتی ہے،  جیہ للیتا نے اداکارہ کے طورپر اپنے کیرئیر کی شروعات کی تھی اور بعد ازاں سیاسی میدان میں قدم رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ کی کرسی تک پہنچیں۔

صارفین  اس فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر خوب پسند کر رہے ہیں ۔ اس ٹریلر کو اب تک یوٹیوب پر دو کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   شہناز گل اور سدھارتھ  میاں بیوی تھے۔۔۔کس نے بڑی بات کہہ ڈالی۔۔!