معروف اداکارہ کی 200 کروڑ بھتہ خوری کے کیس میں گرفتاری

Sep 06, 2021 | 18:17:PM
 معروف اداکارہ کی 200 کروڑ بھتہ خوری کے کیس میں گرفتاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک )انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی بڑی کا رروائی، با لی وڈ کی معروف اداکارہ ” لینا ماریہ پال “ کو دہلی پولیس کے اکنامک آفنسز ونگ نے معروف کاروباری خاندان سے 200 کروڑ روپے بھتہ لینے کے سنگین معاملے میں گرفتار کر لیا  ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ لینا ماریہ نے 2013 میں جان ابراہم کی فلم ” مدراس کیفے“ میں کردار نبھایا تھا ۔

اداکارہ لینا ماریہ کے بوائے فرینڈ ” سوکیش چندر شیکر کو حال ہی میں بینک منیجر سمیت ساتھیوں کے ہمراہ بھتہ خوری کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سوکیش کے خلاف جب مہاشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تو اس میں اداکارہ کو بھی شریک ملزم ٹھہرایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی سے متعلق تشویشناک خبر۔۔ویڈیو بھی سامنے آ گئی

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں 23 اگست کو کارروائی کے دوران 16 نہایت مہنگی گاڑیاں ، چنئی میں ساحل سمندر پر واقع بنگلہ ، 82.5 لاکھ روپے کیش، دو کلو سونا قبضے میں لیا تھا جس میں چندرشیکر بھی مبینہ طور پر ملوث پائے گئے ۔یہ تمام چیزیں اداکارہ سے تفتیش کے بعد کارروائی کے دوران قبضہ میں لی گئیں تھیں ۔پولیس کو شبہ تھا کہ اداکارہ کو بھتے اور غیر قانونی پیسے کے کچھ حصے سے متعلق معلومات تھیں ۔