نواز شریف مریم نواز کو اگلے وزیراعظم کیلئے تیار کر رہے ہیں،وہ شہباز شریف کی جگہ لیں گی؛نبیل گبول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمانبیل گبول نے کہا ہے کہ نواز شریف مریم نواز کو اگلے وزیراعظم کیلئے تیار کر رہے ہیں اور وہ شہباز شریف کی جگہ لیں گی۔
وزیر اعٰلی پنجاب مریم نواز کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ آپ پیپلز پارٹی اور سندھ کو ناراض کر کے وزیراعظم نہیں بن سکتی،ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ میرا چیف سیکرٹری کہتا ہے کہ اگر آپ کو نہیں روکا تو آپ ہیلی کاپٹر سے 10 ارب روپے نیچھے پھینکیں گی ،یہ بڑی بڑی باتیں عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں پر کی جا رہی ہیں،مریم نواز کو پتہ ہونا چاہیے کہ جن پیسوں کی وہ بات کر رہی ہیں اس کا 70 فیصد ریونیو کراچی سندھ سے آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا یہ کہنا کہ ہمارا پانی ہماری مرضی تو کل ہم بھی کہیں گے کہ ہمارا سمندر ہماری مرضی لیکن اگر کل ہم کہیں گے کہ کراچی پورٹ ہمارا ہے آپ کے پاس صرف ڈرائی پورٹ ہی رہ جائیں گے،مریم نواز کے بیان سے سندھ کی عوام کو تکلیف ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 15 سے 18 اراکین قومی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں، حذیفہ رحمان کا دعویٰ