جعلی ادویات بیچنے والا مالک’’بادشاہ دی ہٹی‘‘کو بڑی سزا اور کروڑوں روپے جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) ڈرگ کورٹ راولپنڈی نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے کے مقدمے میں دکاندار عبدالرزاق’’ مالک بادشاہ دی ہٹی ‘‘کو بڑی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم عبدالرزاق کو مجموعی طور پر 8 سال 3 ماہ قید اور 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے غیر قانونی طور پر ادویات بنانے پر پانچ سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت پر تین سال قید اور اڑھائی کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید چوبیس ماہ قید بھگتنا ہوگی۔فیصلہ ڈرگ کورٹ راولپنڈی ڈویژن کے چیئرمین محمد فیصل بٹ نے ملزم عبدالرزاق کو سزا کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کرنے کاحکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی مستقلی،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ و دیگر محکموں کیلئے نیا قانون نافذ