رواں ماہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی براہ راست پرواز 25 اکتوبر کو روانہ ہو گی

Oct 06, 2025 | 17:42:PM
رواں ماہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی براہ راست پرواز 25 اکتوبر کو روانہ ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس )رواں ماہ پاکستانی نیشنل کیرئر پی آئی اے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز روانہ کرے گا،براہ راست پرواز 25 اکتوبر کو روانہ ہو گی۔

یہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی براہ راست پرواز ہو گی،پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی مبارکباد کا اعلان کر دیا

جین میریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تہنیتی پیغام جاری کیا۔ 

 برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے لکھا’’مبارک ہو, پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر پرواز کے لیے تیار ہے,یہ پہلا پاکستانی کیرئیر ہے جو کہ برطانوی آسمانوں پہ لوٹ رہا ہے۔

جین میریٹ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی ہوائی میزبانوں کے ہمراہ تصویر بھی جاری کر دی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  معروف آٹو موبائل کمپنی نے سستی اور سمارٹ الیکٹرک کار متعارف کرا دی