این اے117،اہم سیاسی شخصیت ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

Oct 06, 2025 | 10:27:AM
این اے117،اہم سیاسی شخصیت ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور  کے علاقے این اے 117 کی سیاسی شخصیت چودھری امجد رفیق نے اپنے ساتھیوں سمیت استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔

چودھری امجد رفیق کوآئی پی پی راوی ٹاؤن کاسینئرنائب صدرتعینات کردیا گیا،مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نےانہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا اورشمولیت کو مثبت پیشرفت قرار دیا۔

چودھری امجد رفیق کاکہنا تھا عبدالعلیم خان ایک دردِ دل رکھنے والے قائد ہیں جن کے وژن سے علاقے میں حقیقی ترقی ممکن ہوگی۔

میاں خالد محمود نےاپنےخطاب میں کہا کہ این اے ایک سوسترہ کی تاریخ میں پہلی بارپچپن کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھانےکی منظوری دی گئی ہے،جس پرجلد تعمیراتی کام کا آغازہوگا،علاقے میں سڑکوں کی تعمیر، اسٹریٹ لائٹس ،سیوریج سسٹم کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔