سٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس1 لاکھ 68 ہزار 7 کی سطح پر آگیا،ڈالرسستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل بدستوربرقراررہے اورکاروبار کے دوران 100 انڈیکس 982 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 7 کی سطح پر آگیا۔
100 انڈیکس کی بلند سطح 1 لاکھ 69 ہزار 326 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 65 ہزار 997 رہی۔
ماہرین کاکہناہے کہ تجارتی خسارہ بڑھنے پر مشکلات بڑھنے کے خطرے پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے،ستمبر 2025 میں تجارتی خسارہ سالانہ 46 فیصد بڑھ کر 3 ارب 34 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
اس سے قبل سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعدریکوری ریکارڈکی گئی تھی اورہنڈریڈانڈیکس میں 227پوائنٹس کااضافہ ہوگیاتھا جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس کی1لاکھ 69ہزارکی سطح واپس بحال ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:تکنیکی اور آپریشنل وجوہات ،کراچی سے روانہ ہونےوالی 10پروازیں منسوخ
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے اور ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے 16 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔