موسم بدلا،رت گدرائی،کہیں بارش توکہیں برفباری،سرماکاباقاعدہ آغاز

Oct 06, 2025 | 09:03:AM
موسم بدلا،رت گدرائی،کہیں بارش توکہیں برفباری،سرماکاباقاعدہ آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے گرمی کازورٹوٹ گیااورموسم سرماکاباقاعدہ آغازہوگیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن،بلدیہ ٹاؤن اور بفر زون میں بادل برسے۔
لاہور کے مختلف علاقوں ٹاؤن شپ، جوہرٹاؤن،ماڈل ٹائون لنک روڈ، فیروز پور روڈ،پیکو موڑ، پنڈی سٹاپ، قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ اور اکبر چوک کے اطراف بادل برسنے سےموسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔
لاہور کے ساتھ ساتھ ملتان، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز  بارش ہوئی،لودھراں میں موسلادھار بارش سے شہر کی مختلف سڑکیں زیر آب آگئیں، بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقوں کی بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔
پاکپتن اور کمالیہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل جم کر برسے جبکہ چیچہ وطنی میں بارش کے دوران شہری اور دیہی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور کبیر والا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی فون 17 صفرمارک اپ کیساتھ آسان ماہانہ قسطوں پر حاصلکرنے کاموقع
ادھر خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھاربارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، چارسدہ میں شبقدر اور ملحقہ علاقوں میں رات گئے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، سوات کے میدانی علاقوں میںبھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔
خیبر پختونخوا  کے بالائی علاقے کالام اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری نے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کردی،مانسہرہ اور مظفرآباد میں بھی رات گئے موسلادھاربارش ہوئی۔

مانسہرہ شہر سمیت گردونواح میں بارش کا سلسلہ رات گئے سے وقفہ وقفہ سے جاری ہے، سیاحتی مقامات وادی کاغان، ناران ،لولو سرجھیل ،جھیل سیف الملوک سمیت پہاڑوں پر موسم سرما پہلی برفباری باری بھی ہوئی ہے جس سے موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہو گیا،پولیس کاکہناہے کہ مانسہرہ برفباری دیکھنے کے شوقین سیاح احتیاطی تدابیر کیساتھ سیاحتی علاقوں کا سفر کریں۔
قصور شہر اور گردنواح میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسہ جاری ہے ،بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی ختم اور سردی آ گئی،بارش شروع ہوتے ہی بجلی بند اورمتعدد فیڈر ٹرپ کرگئے۔
دینہ اورگردنواح میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا،ساہیوال شہر اور گردونواح میں رات سے ہی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے جھل تھل ایک ہو گیا ، بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔
پتوکی اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،پھالیہ میں بھی گہرے بادلوں اورٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بونداباندی سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا، بونداباندی کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سرما کی نوید سنا دی۔
شکرگڑھ شہر اور مضافات میں گہرے بادلوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے،نارووال شہر اور گردونواح میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا،نارووال میں بارش کے برستے ہی شہر کے فیڈر بھی ٹرپ کرگئے،محکمہ موسمیات کے مطابق نارووال میں آئندہ 24 گھنٹے تک کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔
نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔