وزیراعلیٰ پنجاب سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات،باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

Oct 06, 2023 | 20:42:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لاہور میں تعینات ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعاون کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترکیہ کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو ری پبلک آف ترکیہ کے 100سالہ جشن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ری پبلک آف ترکیہ کے 100سالہ جشن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کے بعد تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سسٹر سٹیزلاہور اور استنبول کے تعلقات میں مزید گرمجوشی کیلئے میئر استنبول کو دورہ لاہور کی دعوت دی،وزیراعلیٰ پنجاب نے ترکیہ کے قونصلیٹ کوسی بی ڈی ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کی بھی پیشکش کی۔
ملاقات میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات،مشاہدات اور مہارت سے مستفید ہونے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی مشترکہ مسئلہ ہے،خاتمے کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ ترکیہ اور پنجاب کے عوا م کیلئے معاشی حوالے سے بہت سی اچھی خبریں منتظر ہیں،ترک رہنماو¿ں سے منسوب لاہور اور مظفر گڑھ میں مختلف سڑکیں اور ہسپتال باہمی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ترکش بزنس مین پنجاب میں سرمایہ کاری کریں،تمام سہولتیں مہیا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اچانک اضافہ
قونصل جنرل درمش باشتو نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ترکیہ اور پاکستان کے معاشی روابط کو مضبوط اور تجارت کومزید بڑھانا چاہتے ہیں،گڈ ٹریڈ ایگریمنٹ کر چکے ہیں،باہمی تجارت5بلین ڈالر تک لے جائیں گے۔
صوبائی وزرا عامر میر،اظفرعلی ناصر،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری پی اینڈ ڈی،کمشنرلاہور ڈویڑن،ڈپٹی کمشنر اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم بلے باز سنگین بیماری میں مبتلا