بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم بلے باز سنگین بیماری میں مبتلا

Oct 06, 2023 | 19:24:PM
بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم بلے باز سنگین بیماری میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارت کی میزبانی میں ورلڈ کپ 2023 کا آغاز ہو چکا ہےجبکہ بھارت اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے بری خبر آئی ہے کہ ان فارم بلے باز شبمن گل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ نمبر ٹو بیٹر شبمن گل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ آسٹریلیا کے کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اتوار کو چنئی میں شیڈولڈ ہے،واضح رہے کہ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست  دے دی تھی۔