شہباز گل نے جیل میں گزرے حالات بتادیے

Oct 06, 2022 | 12:28:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ بڑی محنت سے پروفیسر بنا،کروڑوں روپے کما رہا تھا ،سب کچھ چھوڑ کر اپنے ملک کیلئے آیا ۔

شہبازگل کی سامان سپرداری کی درخواست جزوی طور پر منظور 

 اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا کیس  میں شہبازگل کی سامان سپرداری کی درخواست جزوی طور پر منظور  رکرلی گئی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،شہباز گل کی جانب سے علی بخاری اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء واپس دینے کا حکم دیدیا ۔

 ضرور پڑھیں : شہباز گل سے برآمد ہونیوالا سیٹلائٹ فون عمران خان کا نکلا

 عدالت نے اکتیس اشیاء کی لسٹ میں سے جزوی اشیاء واپس کرنیکا حکم دیا ،عدالت کے مطابق پولیس کو متنازع اشیاء کو تفتیش کے لیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے،شہباز گل کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید دیکھیے اس ویڈیو میں ۔۔۔