بلوچستان میں بڑاسیاسی بحران پیدا، جام کمال سے ناراض ارکان کا بڑا فیصلہ 

Oct 06, 2021 | 18:07:PM
ناراض ارکان، انتہائی اقدام، اٹھانے کا فیصلہ
کیپشن: وزیراعلیٰ بلوچستان، جام کمال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان میں بڑا سیاسی بحران پیدا ہوگیا،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ناراض ارکان نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کابینہ سے 3 وزرااور2 مشیروں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے،وزرا اور مشیروں نے اپنے استعفے ظہور بلیدی کو جمع کرا دیئے۔وزرا، مشیروں کے علاوہ4 پارلیمانی سیکرٹریز بھی استعفے جمع کرانے والوں میں شامل ہیں۔
وزیرخزانہ ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمن، اسد بلوچ استعفے جمع کرانے والوں میں شامل ہیں،مشیروں میں اکبرآسکانی، محمد خان لہڑی شامل ہیں، پارلیمانی سیکرٹریزمیں بشری رند، رشید بلوچ، سکندر عمرانی ، ماہ جبین شامل ہیں،کابینہ سے سردار صالح بھوتانی پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اہم انکشافات۔۔۔شاہ رخ خان کے بیٹے کوکتنی سزا ہو سکتی ہے ؟