سکھر، ریلوےلائن پر دھماکا، ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

Oct 06, 2021 | 09:15:AM
سکھر، ریلوےلائن پر دھماکا، ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی
کیپشن: ریلوے ٹریک دھماکے سے ٹوٹ گیا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سکھر کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ،ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ریلوے نے بتایا ہے کہ سکھر  کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہو گیا ، جس کے نتیجے میں ٹریک ٹوٹ گیا، دھماکے سے کچھ دیر قبل مسافر ٹرین گزری تھی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس پی ریلوے کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ اپ ٹریک پر کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔