سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی ) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کےذخائر بڑھ کر 14 ارب 50 کور 20 لاکھ ڈالر ہوگئے،کمرشل بینکوں کے زخائر 5.60 کروڑ ڈالر کمی سے 5 ارب 15 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
علاوہ ازیں، ملکی مجموعی زخائر ایک ہفتے میں 2.40 کروڑ ڈالر کم ہوکر 19 ارب 66 کروڑ ڈالر پر آگئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بجلی یونٹ کتنے کا؟ حکومت نے سپورٹ پیکج کا اعلان کر دیا