نیو یار ک سٹی کے نئے میئر ظہران ممدانی رمیز راجہ کے مداح، پاکستانی کمنٹیٹرکی لائنز دہرا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایشیائی نژاد ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے۔
34 سالہ ظہران ممدانی منگل کے روز نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے تھے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے اب رمیز راجہ نے بھی ری شیئر کیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ظہران کو اپنی ٹیم سے خطاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے اپنے ساتھیوں کا جوش و ولولہ بڑھانے کے لیے پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ کا حوالہ دیا اور ان کی لائنز (To snatch defeat from the jaws of victory) دہرا دیں۔
سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ نے نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر کی الیکشن مہم کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ری شیئر کی اور انہیں مبارک باد بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ بہت بہت مبارک ہو مسٹر ممدانی اور کمنٹری کے شوقین ہونے کا شکریہ۔
آپ نے سیدھے بلے سے کھیل کر ان لوگوں کو بے نقاب کیا جو کرکٹ نہیں کھیلتے، آپ پر بہت فخر ہے۔
مزید پڑھیں:میئر لندن صادق خان نے ظہران ممدانی کے انتخاب کو شاندار فتح قرار دیدیا