سعودی عرب تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی رضاکارانہ کمی کو جاری رکھے گا

Nov 06, 2023 | 16:40:PM
سعودی عرب تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی رضاکارانہ کمی کو جاری رکھے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی رضاکارانہ کمی کو جاری رکھے گا۔ 

ایس پی اے کے مطابق تیل کی پیداوار میں کمی کی پالیسی کا اطلاق جولائی 2023 میں ہوا تھا اور اس میں دسمبر 2023کے آخر تک توسیع کی گئی تھی، سعودی عرب کی پیداوار دسمبر 2030 میں تقریباً 9 ملین بیرل یومیہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: میانوالی ایئربیس حملہ، کس ملک کا اسلحہ استعمال ہوا؟ ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے

ذرائع کے مطابق اس کمی کے فیصلے پر اگلے ماہ نظر ثانی کی جائے گی جس میں رضاکارانہ کمی کو جاری رکھنے، کمی کو بڑھانے یا پیداوار میں اضافے پر غور کیا جائے گا، یہ فیصلہ اس رضاکارانہ کمی کے علاوہ ہے جس کا اعلان اپریل 2023 میں کیا گیا تھا اور جو دسمبر 2024 کے آخر تک جاری رہے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ اضافی رضاکارانہ کمی اوپیک پلس ممالک کی جانب سے تیل کی منڈیوں کے استحکام اور توازن کو سپورٹ کرنے کے مقصد سے کی جانے والی احتیاطی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے ہے۔