کرس گیل نے وکٹ لینے کے بعد آسٹریلوی بلے باز کیساتھ اسی حرکت کردی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

Nov 06, 2021 | 21:07:PM
ویسٹ انڈیز، وکٹ لینے، میچل مارش، دبوچ لیا
کیپشن: میچل مارش، کرس گیل،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے آل راﺅنڈر کرس گیل نے وکٹ لینے کے بعد آسٹریلوی بلے باز میچل مارش کو دبوچ لیا، آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق آج کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں روشن کر لی ہیں۔آج آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 158رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پرہدف پوراکرلیا۔
میچ میں ویسٹ انڈیزکے کرس  کیل نے میچل مارش کی اہم وکٹ لی اور جشن مناتے ہوئے پویلین جانے والے آسٹریلوی بلے باز کو دبوچ لیا جس پر میچل مارش نے ویسٹ انڈیز آل راﺅنڈ کو تھپکی دی اور مسکرادیا۔

View this post on Instagram

A post shared by ICC (@icc)

یہ بھی پڑھیں: ذوالقرنین حیدر سے شادی ہوئی کہ نہیں؟؟؟ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب نے جواب دیدیا