ذوالقرنین حیدر سے شادی ہوئی کہ نہیں؟؟؟ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب نے جواب دیدیا

Nov 06, 2021 | 19:27:PM
ذوالقرنین حیدر، شادی، کھل کر بتا دیا
کیپشن: کنول آفتاب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب نے ذوالفرنین حیدر سے شادی سے متعلق کھل کر بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، کنول آفتاب نے رواں سال جون میں ٹک ٹاک سٹار ذوالقرنین حیدر سے نکاح کیا جبکہ رخصتی ابھی نہیں ہوئی، اس حوالے سے ٹک ٹاک سٹار کنول کی ذوالقرنین حیدر کے ساتھ ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس وہ دنوں کسی ریسٹورنٹ میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اتنی مہنگائی۔۔ا ب جگہ جگہ احتجاج ہوگا
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ان سے شادی کے بارے سوال کیا گیا جواب میں کنول آفتاب کا کہنا تھا کہ کافی زیادہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ہماری شادی ہوئی ہے کہ نہیں، ہم لوگوں کا نکاح ہوچکا ہے، شادی کا مین حصہ ہوچکا ہے، شادی جلدی ہونے والی ہے، اس پر ذوالقرنین حیدر نے بھی تصدیق کرتے کہا کہ ہاں شادی کا جو باقی حصہ ہے وہ آنے والے سال میں ہوگا، کنول آفتاب نے مزید کہا کہ جلدی، جلدی، بہت جلدی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے خریداروں کیلئے بری خبر۔۔۔فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا