اتنی مہنگائی۔۔ا ب جگہ جگہ احتجاج ہوگا

Nov 06, 2021 | 18:14:PM
پی ڈی ایم، مہنگائی ، احتجاج کا فیصلہ
کیپشن: پی ڈی ایم رہنما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )نے مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،تمام صوبوں میں مہنگائی مارچ کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کا آن لائن سربراہی اجلاس ہوا،پی ڈی ایم نے مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں رہنماﺅں نے اتفاق کیاکہ تمام صوبوں میں مہنگائی مارچ کئے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق مہنگائی مارچ کے اختتام لانگ مارچ پر کیا جائے گا،فیصلہ کن لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نومبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگا تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کاپابند کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کرس گیل نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا؟؟ اہم خبر سامنے آگئی

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطے کئے ، قائدین نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کے خلاف بھرپور انداز میں تحریک چلانے پر اتفاق کیا۔  صدر مسلم لیگ ن نے سراج الحق اور محمود خان اچکزئی سے نیب ترمیمی آرڈیننس پر مشاورت بھی کی ۔قائدین نے مہنگائی کے خلاف بھرپور رد عمل دینے پر اتفاق کیاکیا۔

سراج الحق اور محمود خان اچکزئی نے شہباز شریف کی مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔ صدر ن لیگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نیا پاکستان مہنگا ترین پاکستان بن چکا ہے ،پی ٹی آئی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہی اور انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیل بردار ٹینک کا بس سے تصادم،تیل جمع کرنےوالے 91 افراد جا ن سے ہا تھ دھو بیٹھے