پاکستانی ڈرامے کے ہندوستان میں بھی چرچے 

Nov 06, 2021 | 18:48:PM
پاکستانی ڈرامے کی پاکستان میں چرچے
کیپشن: خدا اور محبت بھارت میں مقبول ہورہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ پاکستان کے بعد ہندوستان میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ کی آخری قسط نشر کی گئی جس کے بعد سے یہ ڈرامہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ٹوئٹر پر ایک بھارتی مداح نے اپنے ٹوئٹ میں ڈرامے کی بھارت میں مقبولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ واو واہ، خدا اور محبت 3 کی آخری قسط بھارت میں ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے‘۔
مداح نے اس شاندار کامیابی پر ڈرامے کی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔اس ڈرامے کی ہر نئی نشر ہونے والی قسط سے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا یہی نہیں بلکہ یہ ڈرامہ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ہر ہفتے سرفہرِست ٹرینڈز میں شامل رہا۔

یہ بھی پڑھیں:ہریتھک روشن کا والدہ کیساتھ رقص۔۔ ویڈیو وائرل