ہریتھک روشن کا والدہ کیساتھ رقص۔۔ ویڈیو وائرل 

Nov 06, 2021 | 16:25:PM
ہریتھک روش ، ڈانس
کیپشن: ہریتھک روش اپنی والدہ کیساتھ ڈانس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہریتھک روشن کی 80 کی دہائی کے گانوں پر والدہ کے ساتھ رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ہریتھک روشن کی والدہ پنکی روشن نے گھر میں دیوالی پارٹی کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ ویڈیوز میں انہیں ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھایاجاسکتا ہے ۔ہریتک روشن کی والدہ نے اپنے گھر پر دیوالی کی تقریبات سے متعلق پوسٹس ایک گروپ میں شیئر کی ہیں۔


ہریتھک نے تہوار کے لیے سفید جوتے کے ساتھ سیاہ رنگ کا کرتہ پاجامہ پہن رکھا ہے ۔جبکہ ان کی والدہ نے گلابی رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے ۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پنکی نے لکھا، ”آپ تمام پیارے لوگوں کے لیے خوشی اور مسکراہٹ۔“

ریتک نے بھی انسٹاگرام پر خاندان کی دیوالی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا خطرناک ترین باکسر مائیک ٹائیسن کرن جوہر کی فلم کا حصہ بن گیا