حبا بخاری کا شادی کے حوالے سے اپنے مداحوں کو دلچسپ جواب

Nov 06, 2021 | 13:40:PM
حبا بخاری کا شادی کے حوالے سے جواب
کیپشن: حبا بخاری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے منگیتر کے بارے میں پوچھنے والے مداحوں کو دلچسپ انداز میں جواب دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حبابخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لئے ایک سیشن رکھا جس میں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ’ آپ کی شادی کب ہے؟‘

جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد شادی کررہی ہیں۔ ایک مداح نے اداکارہ سے کافی مضحکہ خیز انداز میں سوال کیا کہ ’ سچ سچ بتادیں کس سے شادی کریں گی۔

 اداکارہ ایک مداح کو دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ اللہ کا پکّا وعدہ  لڑکا ہے ۔ایک اور مداح نے سوال کیا کہ ’ کیا آپ اپنے منگیتر کو انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے منگیتر کو انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں۔‘
 یہ بھی پڑھیں:بھار ت سیمی فائنل کی دوڑ میں کیسے شامل ہو سکتا ہے ۔۔شعیب اختر نے بتادیا