بھار ت سیمی فائنل کی دوڑ میں کیسے شامل ہو سکتا ہے ۔۔شعیب اختر نے بتادیا

Nov 06, 2021 | 13:14:PM
بھارتی سیمی فائنل میں کیسے آ سکتا ہے
کیپشن: شعیب اختر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم افغانستان سے میچ ہارتی ہے تو بہت سارے سوالات اٹھ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے نمیبیا کو 8 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا ہے اور بھارتی ٹیم رن ریٹ کے اعتبار سے اپنے گروپ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے اوپر پہنچ گئی ہے۔
 گروپ ٹو سے پاکستان کے علاوہ کون سی دوسری ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے گی اس بات کا فیصلہ کل نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ پر منحصر ہے۔
 اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اب افغانستان پر ہے کہ وہ ہندوستان کو اندر لا سکتی ہے یا نہیں لا سکتی کیونکہ اگر افغانستان میچ جیتتی ہے تو ہندوستان گیم میں واپس آتا ہے۔
 شعیب اختر کا مزید کہنا تھا یہ میچ نیوزی لینڈ کیلئے کوارٹر فائنل ہے، اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم افغانستان کو ہرا دیتی ہے تو پھر ’گیم از اوور‘، پورا ہندوستان افغانستان کو سپورٹ کر رہا ہو گا لیکن ہم سپورٹ کریں گے اچھی کرکٹ کو۔
 فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ ہندوستان ہمارے ساتھ فائنل میں آئے اور ہم ہندوستان کی پھینٹی لگائیں، اور یہ کرکٹ کے لیے اچھا ہو گا کیونکہ ہندوستان اور پاکستان آپس میں فائنل کھیلتے ہیں تو یہ بہت ہی دلچسپ مقابلہ ہو گا اور اس سے ورلڈکپ اور بھی بڑا ہو جائے گا۔
یہ بی پڑھیں: شو سے اٹھ جانے کا مشورہ کس نے دیا؟شعیب اختر نے سب بتا دیا