منظور وسان کی وزیراعظم عمران خان کےحوالے سے اہم پیشگو ئی

Nov 06, 2021 | 10:28:AM
منظور وسان کی وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے اہم پیش گوئی
کیپشن: منظور وسان عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نےخواب دیکھا ہے جس میں  وزیراعظم عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں اور وہ خود مستعفی ہو کر عام انتخابات کا اعلان کردینگے۔

مہنگائی کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک میں اتنی مہنگائی کردی جس سے عوام سخت پریشان ہیں، عوام اچانک سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

پیپلزپارٹی رہنماکا نیب مقدمات کے حوالے سے کہنا تھا کہ میرے کیخلاف نیب نے جھوٹے مقدمات بنائے جو خود ختم ہوجائیں گے، میرے خلاف مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قتل کے واقعہ انتہائی افسوناک ہے ، مقتول پیپلز پارٹی کا کارکن تھا ان کی موت پر بہت افسوس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:آج مو سم کیسا رہےگا?جا نیے