آج مو سم کیسا رہےگا۔۔جا نیے

Nov 06, 2021 | 10:18:AM
موسم ،درجہ حرارت،لاہور،سینٹی گریڈ
کیپشن: موسم کی صو رتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہر کا مطلع صاف، موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 18.7 ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ 32 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 2 سے 4 ناٹیکل مائیل ریکارڈ جبکہ موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے۔

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پہاڑی علاقوں،  اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔خیبرپختونخوا ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی  موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق بلوچستان، کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔  کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹو نٹی ورلڈ کپ، آج آسٹریلیا کاویسٹ انڈیز ، انگلینڈ کاجنوبی افریقہ سےمیچ ہو گا