ون ڈش پالیسی ؛خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طیب سیف ) اسلام آباد میں ون ڈش پالیسی کی بار بار خلاف ورزی کرنے والی مارکیز کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیاگیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایک سے زائد مرتبہ خلاف ورزی کرنے والے مارکی مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، جبکہ دوسری بار خلاف ورزی کی صورت میں مارکی کو سیل اور مالکان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیل شدہ عمارت کے اندر ایونٹ منعقد کرنے پر گرفتاری کے علاوہ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے، ڈی سی اسلام آبادنے پولیس کو گرفتاری ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بڑا ریلیف ملنے کا امکان
ڈی سی اسلام آبادعرفان میمن نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی حکومت کی ون ڈش پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، اسسٹنٹ کمشنرز بغیر کسی تفریق کے تمام مارکیز کے خلاف یومیہ بنیادوں پر کاروائیاں کریں۔