عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اچانک گر گئیں،مارکیٹ میں ہلچل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی خبریں رپورٹ ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریباً 1.7 فیصد کمی کے ساتھ 107.98 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 1.8 فیصد کمی کے بعد 100.44 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، اس سے ایک روز قبل بھی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
ابوظہبی کی آئل کمپنی کا خام تیل مربن کروڈ بھی 2 فیصد سستا ہوگیا ہے، مربن کروڈ کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل تک آگئی، عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پروجیکٹ فریڈم روکنے کا اعلان
دوسری جانب عراق نے آبنائے ہرمز سے آنے والے خریداروں کے لیے اپنے خام تیل پر غیر معمولی رعایت کا اعلان کردیا۔
بلوم برگ کے مطابق تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے دوسرے بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک عراق نے اپنے خام تیل پر غیر معمولی رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ رعایت خاص طور پر اس خام تیل پر دی جا رہی ہے جس کی ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعےکی جائےگی۔
عراقی سرکاری ادارہ اسٹیٹ آرگنائزیشن فار مارکیٹنگ آف آئل (SOMO) نے 3 مئی کے نوٹس میں بتایا کہ مئی کے آغاز میں لوڈ ہونے والے بصرہ میڈیم خام تیل پر 33.40 ڈالر فی بیرل تک رعایت دی جا رہی ہے، جب کہ 11 سے 31 مئی کے درمیان یہ رعایت 26 ڈالر فی بیرل ہوگی۔
اسی طرح بصرہ ہیوی خام تیل مئی میں لوڈنگ کے لیے 30 ڈالر فی بیرل کم قیمت پر پیش کیا جا رہا ہے۔