وزیراعظم کا سروسز چیفس کیساتھ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی

May 06, 2025 | 18:11:PM
وزیراعظم کا سروسز چیفس کیساتھ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی
کیپشن: وزیراعظم کا سروسز چیفس کیساتھ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سمیت سروسز چیفس نے  آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا،وزیراعظم کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات  کے مطابق دورہ کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر دفاع اور دیگر بھی ہمراتھے۔
 وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستانی فوج  دنیا کی بہترین پرفیشنل اور ڈسپلن فورس ہے،وزیراعظم کو روایتی عسکری جنگ، ہائبرڈ وارفیئر اور دہشت گردوں کی پراکسیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،وزیراعظم شہباز شریف نے قومی نگہبانی، بین الادارہ جاتی انٹیلی جینس تعاون اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا بھارتی جارحیت کے تناظر میں قومی سیکیوریٹی اداروں کی پیشہ ورانہ تیاری پر وزیراعظم کو بریفنگ کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ عوام پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے تناؤ میں ہیں، اللہ کریگا سب ٹھیک ہوجائیگا: چیف جسٹس