معروف بھارتی کرکٹر کی اہلیہ پر 2 افراد کا حملہ،پھر کیاہوا؟ بڑی خبر آگئی 

May 06, 2023 | 22:09:PM
معروف بھارتی کرکٹر کی اہلیہ پر 2 افراد کا حملہ،پھر کیاہوا؟ بڑی خبر آگئی 
کیپشن: بھارتی کرکٹر نتیش رانا اور اہلیہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر نتیش رانا کی اہلیہ کا نئی دلی میں2افراد نے پیچھا کیا اور انہیں ہراساں کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کام سے گھر جاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے ان کی گاڑی کا پیچھا کیا اور اس پر ڈنڈے بھی مارے، نتیش رانا کی اہلیہ ساچی مرواہ نے دونوں افراد کی تصویر موبائل فون میں لے لی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدامیں انہوں نے پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کی شکایت کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ساچی مرواہ کے شوہر آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی طرف سے کھیلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی، 2 پولیس اہلکار گرفتار