عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسز خلاف قانون قرار

May 06, 2023 | 10:34:AM
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسز خلاف قانون قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ نیب تحقیقات کیس میں اہم پیشرفت،عدالت نےعمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسز خلاف قانون قرار دیدیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اوربشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسز کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ عمران خان اوراہلیہ کو بھیجے گئے نوٹسز کی قانونی حیثیت نہیں،عدالت نے عمران خان ، بشریٰ بی بی کی درخواستیں نمٹا دیں، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب پر قانون کے مطابق نئے نوٹس بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں سیشن عدالت نے عمران خان کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیںپرویز الٰہی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست،لاہور ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی