لاہور ہائیکورٹ: پرویز الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست نمٹادی گئی

May 06, 2023 | 10:20:AM
لاہور ہائیکورٹ: پرویز الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست نمٹادی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر چھاپے اور عدلیہ مخالف ریمارکس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ۔

تفصیلات کے مطابق  لاہورہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی اور ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسروں کی غیر مشروط معافی منظور کرلی،اس سےقبل جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا تھا، ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران نے تحریری طور پر غیر مشروط معافی نامہ جمع کروایا تھا۔ 

 خیال رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے اپنے گھر پر ریڈ کرنے پر ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نےبارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی