لاڑکانہ میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

May 06, 2023 | 08:57:AM
لاڑکانہ میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں وارث ڈنو ماچھی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے کوڈرانی پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

لاڑکانہ پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے اہلکاروں میں غلام عباس اور عبدالنبی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی، دو گروپوں میں تصادم، راہ گیر جاں بحق، ایس پی سمیت 8 افراد زخمی 

پولیس نے مزید بتایا کہ حملہ آور ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔