گلوکار شیر میاں دادا نے "میرا دل یہ پکارے آجا" کا نیا ورژن ریلز کردیا

May 06, 2023 | 00:15:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی) گلوکارہ شیر میاں دادا خان نے معروف  گانا "میرا دل یہ پکارے آجا" کا نیا ورژن ریلیز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر ہٹ ہوا گانا میرا دل یہ پکارے آجا کو گلوکار  شیرمیاں داد خان نے نئے میوزک کے ساتھ تیار کر لیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر عائشہ نامی ٹک ٹاکر  کی  اس گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ۔

ٹک ٹاکر کے ساتھ  یہ گانا "میرا دل یہ پکارے آجا"  کے بھی خوب چرچے رہےاور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا رہا، جس کے بعد اب پاکستانی گلوکار شیر میاں دادا خان نے اسے اپنی آواز اور میوزک سے اسے ایک بار پھر  تیار کیا اور سوشل میڈیا پر ریلیز کیا ہے۔

اس گانے کی ویڈیو میں ماڈل عابد اور مہرو نے ماڈلنگ کرتے ہوئے فلمایا ہے۔