31 مئی تک الیکشن کی تاریخ ۔ورنہ۔شیخ رشید نے  بڑا اعلان کردیا

May 06, 2022 | 16:13:PM
31 مئی تک الیکشن کی تاریخ ۔ورنہ۔شیخ رشید نے  بڑا اعلان کردیا
کیپشن: شیخ رشید فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں اداروں کو کہنا چاہتا ہوں 31 مئی تک الیکشن کی تاریخ دے دیں ،لانگ مارچ میں کچھ ہو گیا تو عمران خان بھی عوام کو سنبھال نہیں سکے گا۔

(24 نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ 31 مئی تک الیکشن کی تاریخ دے دیں۔میانوالی جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان ہو سکتا ہے ،15 اور 20 مئی کو میں قوم کو اعتماد لے سکوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کسی سیاستدان کو غدار نہیں کہنا چاہیے ،سخت لفظ ہے لیکن یہ جہاں جائیں گے لوگ چور،چور کے نعرے لگائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مراسلے کو سچ مان لیا تبھی کمیشن بنا رہے ہیں، یہ لوگ کمیشن بھی بنائیں گے اور الیکشن کی تاریخ بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے الزامات۔علیم خان بھی کھل کر سامنے آ گئے

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بہت بڑا بلنڈر ہو گیا لیکن عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، عمران خان کے ساتھ میانوالی جا رہا ہوں۔
حکومت نے مراسلے کو سچ مان لیا تبھی کمیشن بنا رہے ہیں، یہ لوگ کمیشن بھی بنائیں گے اور الیکشن کی تاریخ بھی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کم عمر لڑکے کا منہ میں سگریٹ رکھ کر خطرناک اسٹنٹ۔ دل تہلا دینے والی ویڈیو وائرل