کم عمر لڑکے کا منہ میں سگریٹ رکھ کر خطرناک اسٹنٹ۔ دل تہلا دینے والی ویڈیو وائرل

May 06, 2022 | 14:54:PM
کم عمر لڑکے کا منہ میں سگریٹ رکھ کر خطرناک اسٹنٹ۔ دل تہلا دینے والی ویڈیو وائرل
کیپشن: کم عمر لڑکے کے منہ میں سگریٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک)عراق سے تعلق رکھنے والے شخص نے ایسا قدم اٹھایا جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگوں کے دل دہل گئے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراقی شخص نے کم عمر لڑکے کے منہ میں سگریٹ لگا کر کلاشنکوف (اے کے 47) سے اُس کا نشانہ لیا۔ویڈیو میں کلاشنکوف سے نشانہ لینے والا شخص شادی شدہ اور بچے کا باپ ہے اور وہ جس کی سگریٹ کا نشانہ بنا رہا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ اُس کا اپنا سگا بیٹا ہے۔

عراق میں انسانی حقوق کے حوالے سے قائم اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں اس شخص کو اپنے شوق کے لیے بچے کی جان سے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

  A sniper in Iraq puts a child's life on the line. He takes risks the life of child to prove his worth. pic.twitter.com/AKq1SkaSB5

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود بھی سرکاری سطح پر مذکورہ شخص کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:حج کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز

 سوشل میڈیا صارفین نے سنگین اقدام اٹھانے پر مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:توہین مذہب کیس۔ شیخ رشید کو بڑا ریلیف مل گیا