محترم وزیراعظم،کاش  آپکو سفارتی مشنز کے کام بارے مناسب طریقے سے آگاہ کیا جاتا، جلیل عباس

May 06, 2021 | 13:31:PM
محترم وزیراعظم،کاش  آپکو سفارتی مشنز کے کام بارے مناسب طریقے سے آگاہ کیا جاتا، جلیل عباس
کیپشن: سابق سیکرٹری خارجہ اور امریکا میں سابق پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے سفارتخانوں سے متعلق بیان پر سابق سیکرٹری خارجہ اور امریکا میں سابق پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  محترم وزیراعظم، کاش آپ کو سفارتی مشنز کے کام کے بارے میں مناسب طریقے سے آگاہ کیا جاتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈگریوں کی تصدیق، شادی کے سرٹیفکیٹ اور لائسنس جیسی خدمات کو تصدیق کے لئے ایچ ای سی، وزارت داخلہ یا صوبائی حکومتوں کے پاس بھیجا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو بروقت جواب نہیں ملتا تو تاخیر ہوتی ہے، اس کا الزام سفیروں پر ڈالنا غیر منصفانہ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم سفارتکاروں سے خطاب میں کہا تھا کہ دنیا بھر میں جس طرح پاکستانی سفارتخانے چل رہے ہیں اس طرح مزید نہیں چل سکتے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سفارتخانوں کانوآبادیاتی دور والا رویہ قبول نہیں، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانوں سے متعلق شکایات زیادہ ہیں اور سعودی عرب اور یو اے ای سے ہی سب سے زیادہ ترسیلات پاکستان آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا قاتلانہ انداز دیکھ کر مداح حیران، ویڈیو وائرل