بھارتی اداکارہ کا قاتلانہ انداز دیکھ کر مداح حیران، ویڈیو وائرل

May 06, 2021 | 11:28:AM
بھارتی اداکارہ کا قاتلانہ انداز دیکھ کر مداح حیران، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)بھارتی اداکارہ رشمی ڈیسائی ان دنوں انسٹاگرام پر ایک کے بعد ایک اپنی بولڈ تصویریں شیئر کرتی نظر آرہی ہیں ۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے رشمی کا گیٹ اپ پورا بدل چکا ہے ۔ وہ فیشن کے معاملہ میں کافی آگے نکلتی نظر آرہی ہیں ۔ آئے دن انکی گلیمرس تصاویر سوشل میڈیا پر دھمال مچاتی نظر آرہی ہیں ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے رشمی نے فیشن کے معاملہ میں نئی جنگ چھیڑ دی ہے ۔ ایک مرتبہ پھر انہوں نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ۔
 بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق اس تصویر میں رشمی ڈیسائی پہلے تو ییلو کلر کی جے پوری اسٹائل آوٹ فٹ میں نظر آتی ہیں ، جس میں انہوں نے کراپ ٹاپ کے ساتھ ہی پلازو پہنا ہوا ہے ۔اداکارہ کے کرلی ہیئرس اور یہ دیسی انداز ان کے لک کو ایک دم پرفیکٹ بنا رہا ہے علاوہ ازیں وہ وائلیٹ کلر کے ٹیونک آوٹ فٹ میں نظر بھی اداکارہ کا یہ کول انداز سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے ۔ مداح ویڈیو  کو خوب پسند  اور کمنٹس کررہے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب رشمی ڈیسائی کی  قاتلانہ انداز  کی تصاویر سوشل میڈیا پر اتنی زیادہ پسند کی جارہی ہیں ۔رشمی آئے دن اپنے انسٹاگرام پر اپنی نئی نئی تصویریں شیئر کرتی نظر آرہی ہیں ،  اداکارہ رشمی دیسائی کا کافی بولڈ اور پراعتماد انداز مداحوں  کو کافی پسند آرہا ہے ۔

اداکارہ رشمی دیسائی نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہےکہ’’ یہ لڑکی طوفان میں پرسکون رہتی ہے اور سکون میں پریشان ہوجاتی ہے‘‘ تصاویر میں رشمی کی بیک آوٹ فٹ سبھی کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہی ہے ۔  اداکارہ رشمی کا یہ انداز دیکھ کر مداح  کافی حیران ہیں ۔ اداکارہ کی پوسٹ پر یوزرز طرح طرح کے کمنٹ بھی کررہے ہیں  ان کی تصویروں پر لاکھوں لائیکس ملنا عام بات ہے اور ان کا ٹاپ ٹرینڈ کرنا بھی اب حیران نہیں کرتا ہے ۔رشمی دیسائی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنی ایک بولڈ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی ۔ اس کے ساتھ میں انہوں نے سبھی خواتین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا ۔

ٹی وی سیریل اترن سے گھر گھر میں اپنی شناخت بنانے والی اداکارہ رشمی دیسائی اس سے پہلے بھی اپنے اسٹائلش فوٹوشوٹ کی وجہ سے زبردست سرخیوں میں رہ چکی ہیں ۔خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل رشمی نے اپنی انتہائی بولڈ تصاویر شیئر کی تھیں ، جو انٹرنیٹ پر تابڑتوڑ وائرل ہورہی تھیں ۔ ایک مداح نے لکھا  کہ’’  زہر‘‘، تو  دوسرے نے لکھا ’’ سپر ہاٹ ‘‘جبکہ ایک اور یوزر نے لکھا ’’ پھولوں کی پری ‘‘۔ کئی دیگر یوزرز نے بھی تصویر کو انتہائی خوبصورت اور ہاٹ بتایا ۔ اس سے پہلے بھی رشمیڈیسائی اپنی ایک تصویر ملٹی کلر آوٹ فٹ میں شیئرکی تھی ، جس میں سب سے خاص ان کا ٹیٹو تھا ، جس پر سب کی توجہ جارہی تھی ۔ رشمی ڈیسائی اپنی اداکاری کےساتھ ساتھ اپنے ڈانس کو لے کر بھی مشہور ہیں ۔ اکثر اپنے ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ 

واضح رہےکہ رشمی ڈیسائی ٹی وی کی مشہور اداکارہ ہیں ۔ انہوں نے اپنے اداکاری کریئر کی شروعات2004 میں بننےوالی فلم ’’یہ لمحیں جدائی کے‘‘ سے کی تھی ۔ اداکارہ رشمی دیسائی نے ٹی وی کی دنیا میں سیریل اترن سے انٹری کی تھی ، جس میں ان کی اداکاری کی کافی تعریف کی گئی ۔رشمی ڈیسائی  گجرات کے ایک چھوٹے سے شہر سے نکلی ہیں اور گجرات ، بھوجپوی انڈسٹری سے ہوتے ہوئے اب ٹی وی انڈسٹری کا بڑا نام ہیں .انہوں نے کئی ٹی وی شوز میں اپنی اداکاری کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے ۔حال ہی میں ان کے ناگن فور میں آنے کو لے کر کافی خبریں گردش کررہی تھیں ۔ حالانکہ اب کچھ دیگر شوز میں بھی وہ نظر آنے والی ہیں ۔