مشرق وسطیٰ کشیدگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Mar 06, 2026 | 21:27:PM
مشرق وسطیٰ کشیدگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث دنیا بھر میں خام تیل کی سپلائی تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اعلان کچھ دیر بعد ہو گا ،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ قطر کے وزیر توانائی سعد  شریدہ الکعبی نے خبردار کیا  ہے کہ مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے تنازعات کی وجہ سے توانائی کی عالمی مارکیٹ سنگین بحران اور بڑی  تباہی کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آبنائے ہرمز  میں تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت فوراً بحال نہ ہوئی تو دو سے تین ہفتوں کے دوران خام تیل کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت  140 بیرل تک پہنچ جائے گی اور نیچرل گیس کی قیمت کئی گنا بڑھ کر  40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی جس سے گیس خریدنے والے ممالک  بری طرح متاثر ہوں گے۔ انہوں نے قطر کی گیس کی پیداوار کئی ماہ تک متاثر رہنے کی بھی نشان دہی کی۔

 قطر کے وزیر توانائی کی  پیش گوئی صحیح ثابت ہوئی تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت  400 روپے فی لٹر سے تجاوز کر جانے کا حقیقی خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کیا پنجاب میں اسکول بند ہورہے ہیں؟ وزیر تعلیم رانا سکندر نے تصدیق کردی