امریکہ اور اسرائیل نے دنیا کو جنگوں کے جال میں پھنسا دیا ہے۔ عارف شیرازی

Mar 06, 2026 | 19:03:PM
   امریکہ اور اسرائیل نے دنیا کو جنگوں کے جال میں پھنسا دیا ہے۔ عارف شیرازی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی)   جماعت اسلامی راولپنڈی کے امیر عارف شیرازی نے کہا ہے کہ،  امریکہ اور اسرائیل نے دنیا کو جنگوں کے جال میں پھنسا دیا ہے۔ عارف شیرازی نے یہ بات  ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے ،خلاف  راولپنڈی میں مری روڈ پر جماعت اسلامی نے  احتجاجی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔  جماعت اسلامی راولپنڈی کی احتجاجی ریلی میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی  جارحیت کے خلاف نعرےلگائے گئے اور امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی عارف شیرازی  نےاحتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔ اس ریلی سے جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے بھی خطاب کیا۔

عارف شیرازی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا، خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں سے مسلم ممالک عدم استحکام کا شکار ہیں۔ ایران پر حملے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اسرائیل مختلف ممالک میں حملے کر کے مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کی قیادت کو ختم کرنے کی سازش ناکام ہوئی، ایرانی قوم متحد ہو گئی۔ امریکہ اور اسرائیل نے عراق، افغانستان، لیبیا اور شام کو تباہ کیا۔ 

عارف شیرازی نے مزید کہا،  اگر ایران کی حکومت ختم ہوئی تو خطرہ پاکستان کی سرحدوں تک پہنچ سکتا ہے۔ عالمی جنگ کے خطرات پاکستان کی سرحدوں تک آ رہے ہیں۔  پاکستان کو خطے میں امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

 عارف شیرازی نے کہا، موجودہ صورتحال میں پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد مضبوط ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: مشرق وسطیٰ کشیدگی مزید بڑھ گئی تو خام تیل کی قیمت 150ڈالر فی بیرل ہو جائیگی:قطری وزیر توانائی

یہ بھی پڑھیئے:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ہفتے مقرر ہوں گی، سرکاری ملازم گھر پر رہ کر ڈیوٹی کریں گے، اہم فیصلے ہوگئے

انہوں نے بتایا کہ  رمضان کے بعد اسرائیل اور امریکہ کے خلاف بڑے احتجاج کی کال دی جائے گی۔ فلسطین کی طرح ایران کے حق میں بھی قوم سڑکوں پر نکلے گی۔

جماعت اسلامی  اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب

 راولپنڈی میں جماعت اسلامی کی ریلی سے جماعت اسلامی کے شمالی پنجاب کے امیر طارق سلیم نے بھی خطاب لکیا۔

ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا، امریکہ، اسرائیل اور بھارت عالم اسلام کے خلاف اتحاد بنا چکے ہیں۔ دو سال سے فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں کارپٹ بمباری کی، ہزاروں فلسطینی شہید ہوئے۔ امریکہ اسرائیل کو مسلسل پشت پناہی فراہم کر رہا ہے۔ ایران پر حملے کے بعد خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا،  ایران کی قیادت کی شہادت کے باوجود ایرانی قوم ڈٹ کر کھڑی ہے۔ دنیا نے پہلی بار دیکھا کہ اسرائیل پر بھی میزائل گرے۔ امریکہ نے جنگ بندی کرائی مگر اس کے پیچھے بدنیتی تھی۔ امریکہ ایران میں ریجیم چینج کی سازش کر رہا ہے۔ 

ڈاکتر طارق سلیم نے کہا،  عالم اسلام کے حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ جب فلسطین پر بمباری ہو رہی تھی تو مسلم حکمران خاموش تھے۔

انہوں نے کہا،  تاریخ گواہ ہے کہ سپر پاورز کو بھی شکست ہو سکتی ہے۔ افغانستان میں روس کو شکست ہوئی، سپر پاور بھی ناکام ہو سکتی ہے۔ایران نے ثابت کیا کہ وہ دباؤ کے باوجود کھڑا رہ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا،  ایران زندہ رہے گا، امت مسلمہ زندہ رہے گی۔ حکومت پاکستان کو عالمی دباؤ کے آگے جھکنا نہیں چاہیے۔