وزیرخزانہ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس،مختلف منصوبوں کیلئے رقوم کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی انٹرنیشنل انرجی فورم کی رکنیت کیلئے13.1 ملین روپے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ای سی سی نے گیس فیلڈز کے قریب دیہات کو گیس فراہمی کے منصوبوں کیلئے 3 ارب روپے منظور کر لیے۔
ای سی سی نے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 20 کروڑ روپے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منصوبے کے لیے ورلڈ بینک کے اضافی 4 ملین ڈالر فنڈز کی منظوری دے دی۔
ای سی سی نے مون سون 2025 کے دوران اخراجات کی ادائیگی کے لیے این ڈی ایم اے کو 3.63 ارب روپے ،ایس ڈی جی پروگرام کے منصوبوں کے لیے پاور ڈویژن کو 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
ای سی سی نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے پیکج کی منظوری دے دی، پاور ڈویژن کو بجلی کی لاگت کم کرنے اور سرکلر ڈیٹ کم کرنے کا ہدف دے دیا گیا ۔
ای سی سی نے سرکاری آگاہی مہمات کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 1.47 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:کیاپنجاب میں سکول بند ہورہے ہیں؟ وزیر تعلیم رانا سکندر نے تصدیق کردی