اسحاق ڈار کی مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری،کلOIC اجلاس میں شرکت کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خالد چیمہ)ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے،اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے پہلے مرحلے میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی نوافل ادا کیے اور پاکستان کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی، اس موقع پر سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کل اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ اجلاس فلسطین کی موجودہ غیر معمولی صورتحال پر غور کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی؛ 2025کے دو ماہ میں 10ہزار سے زائد سٹریٹ کرائمز رپورٹ