مجھے"لیڈی سپراسٹار"کے بجائے میرے نام سے پکاراجائے:نین تارا

Mar 06, 2025 | 10:38:AM
مجھے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف بھارتی اداکارہ نین تارا نے اپنے پرستاروں اور عوام سے کہا ہے کہ وہ انھیں"لیڈی سپر اسٹار"نہ کہا کریں۔ 

40 سالہ معروف اداکارہ نے کہا ہے کہ اعزازات اور تعریف انمول ہوتی ہے،لیکن کبھی کبھی یہ اداکاروں کو ان کے فن سے دور کر دیتی ہے۔ 

نین تارہ نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اعلان کیا کہ پرستار، میڈیا اور فلم برادری والے انہیں لیڈی سپر اسٹار نہ کہیں۔ 

اپنی پوسٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ مجھے نہایت عزت و احترام سے لیڈی سپر اسٹار کہتے ہیں، جو آپ کی بے پناہ محبت اور مہربانی کی علامت ہے، اتنے قیمتی خطاب سے نوازنے پر میں آپ سب کی مشکور ہوں لیکن میں آپ سے عاجزانہ درخواست کرتی ہوں کہ مجھے نین تاراہی پکارا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ میں تخلیقی ماحول ختم ہوگیا: انوراگ کشیپ نے ممبئی چھوڑدیا

واضح رہے کہ نین تارا اپنی فلموں سری راما راجائم، انامیکا، چندرا مکھی، گجینی اور جوان کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔