پی ٹی آئی سینیٹرز کی محموداچکزئی سے ملاقات،صدارتی ووٹ دینے کی یقین دہانی

Mar 06, 2024 | 21:55:PM
پی ٹی آئی سینیٹرز کی محموداچکزئی سے ملاقات،صدارتی ووٹ دینے کی یقین دہانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی سینیٹرز نے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق آج محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی بھی شریک تھے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے تمام سینیٹرز اپنے صدارتی امیدوار کو ووٹ دیں گے، اس موقع پر پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 5 پاکستانیوں کو سزائے موت، کون سے جرم میں سزا سنائی گئی ؟ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں

اجلاس کے بعد صحافی نے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی سے سوال کیا کہ کیا آپ پرانے دوست نواز شریف سے ووٹ مانگیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ نواز شریف سے کہیں کہ محمود اچکزئی آپ کا ووٹ مانگتا ہے۔