ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی،عمارہ اظہر

Mar 06, 2024 | 11:25:AM
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی،عمارہ اظہر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)سی ٹی او عمارہ اظہر نے کہا کہ  تجاوزات،غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز اور رانگ پارکنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ٹریفک اصلاحات اور موثر اقدامات کا فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا،سی ٹی او عمارہ اظہر کی زیرصدارت ٹریفک افسران کا اجلاس ہوا،سی ٹی او نے افسران کو واضح پیغام دیا کہ شہریوں کو ٹریفک کی وجہ سے کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔

عمارہ اظہر نے کہا کہ  منظم ٹریفک کیلئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،تمام سپروائزی آفیسرز علی الصبح اورمصروف اوقات میں شاہراہوں پر موجود رہیں۔

 سی ٹی او نے مزید کہا کہ ٹریفک جام کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، چوک، چوراہوں سے بھکاریوں کے خاتمے کیلئے اینٹی بیگنگ سکواڈ تشکیل دے کر پہلے مرحلے میں ماڈل روڈسےبھکاریوں کو ہٹایا جائے گا، تجاوزات،غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز اور رانگ پارکنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹھنڈی ہوائیں،بادل بھی برسیں گے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

خیال رہے کہ گزشتہ روز  وزیراعلی مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں موٹر سائیکل کا ہیلمٹ اورگاڑی میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پرآرٹیفیشل انٹیلی جنس مانیٹرنگ کے ذریعے ای چالان ہو گا، دوسرے مرحلے میں ٹریفک قوانین کی 24خلاف ورزیوں پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس مانیٹرنگ کے ذریعے چالان شروع ہو گا۔ 
اجلاس میں ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لئے31 مقامات پر عارضی تجاوزات فوری طور پر ہٹانے ک بھی فیصلہ کیا گیا۔