نریندر مودی کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب، بھارتیوں نےاپنے ہی وزیراعظم کی کلاس لے لی

Mar 06, 2022 | 21:25:PM
بھارتی وزیراعظم، نریندر مودی، جھوٹ، پکڑا گیا،
کیپشن: نریندر مودی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جھوٹ پکڑا گیا، شہریوں نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
نریندر مودی نے پونے میٹرو بس کا افتتاح کیا اور سوشل میڈیا پر میٹرو بس میں سکول یونیفارم والے بچوں کے ساتھ سفر کی تصویر شیئر کرڈالی۔ بھارتی وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ننھے دوستوں کے ساتھ سفر جاری ہے۔شہریوں نے مودی سے سوال کیا کہ بھارت میں کون سا سکول اتوار کو کھلتا ہے؟ کسی نے لکھا کہ اب پتا چلا مودی جی کے پرانے کلاس فیلوز آج تک کیو ں نہیں ملے، کیوں کہ مودی جی تو اتوار کو سکول جاتے تھے۔ایک اور سوشل میڈیا یوزر نے لکھا کہ آج اتوار کو کون سا سکول ہے ؟ کتنی نوٹنکی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کو بیٹھتا ہے ،مریم نواز کا وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل